اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:
﴿قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِہٖ فَلَا یَمْلِکُوْنَ کَشَفَ الضُّرِّ عَنْکُمْ وَلَا تَحْوِیلًا() اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّہِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّہُمْ اَقْرَبُ وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَیَخَافُوْنَ عَذَابَہٗ﴾ [اسراء56۔57]
’’فرمادیجیے: انہیں پکاروجن کوتم اﷲکے علاوہ کچھ سمجھتے ہو!لیکن یاد رکھونہ تو وہ تم سے کسی تکلیف کو دور کرسکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں ۔ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں خود وہ( پکارے جانے والے) اپنے رب کے تقرب کی جستجومیں رہتے ہیں ۔ کہ ان میں سے کون زیادہ نزدیک ہوجائے وہ خود اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوفزدہ رہتے ہیں ۔‘‘
ایک اور مقام پر فرمایا:
﴿وَلَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنْفَعُکَ وَلَا یَضُرُّکَ فَاِ نْ فَعَلْتَ فَاِنَّکَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ() وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗ اِلَّا ہُوَ وَاِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِہٖ یُصِیْبُ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖ وَہُوَ الغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴾ [یونس:106- 107]
’’اﷲتعالیٰ کو چھوڑ کر ایسی چیز کو مت پکارو ،جو تجھ کو نہ کوئی نفع پہنچا سکے اور نہ کوئی ضرر پہنچاسکے پھر اگر ایسا کیا تو تم اس حالت میں ظالموں میں ہوجاؤ گے اور اگرتم کو اﷲکوئی تکلیف پہنچائے تواس کے علاوہ کوئی اور اس کودور کرنے والا نہیں ہے۔ اوراگروہ تم کوکوئی خیر پہنچاناچاہے تو اس کے فضل کو ہٹانے والاکوئی نہیں وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاورکردے ۔ اور وہ بڑی مغفرت ورحمت والاہے۔‘‘
۴:غیراللہ کی نذر:
جان لیجیے کہ نذرماننا اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کاکام ہے؛ یہ کام اللہ کے علاوہ کسی کے
|