Maktaba Wahhabi

57 - 184
اس کے لیے ذلت اور خشوع و خضوع اختیار کرنا جائز نہیں ۔ ۳۔ توحید اسماء و صفات:....توحید اسماء و صفات کے باب میں اصل یہ ہے کہ نفی و اثبات میں جو اوصاف اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے لیے بیان کیے ہیں وہ اوصاف بیان کیے جائیں ۔جو چیز اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے ثابت کی ہے ؛ اسے اس کے لیے ثابت مانا جائے۔ اور جس چیز کی اس نے نفی کی ہے اس کی نفی کی جائے۔اس امت کے علماء متقدمین ؛سلف صالحین اور ائمہ اسلام کا طریقہ کار یہ تھاکہ جو صفات اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت ہیں انہیں بغیر کسی کیفیت کے ؛اور تعطیل و تحریف کے بغیر اورکسی قسم کی مثا ل بیان کیے بغیر انہیں من و عن تسلیم کرلیا جائے؛ اور جن چیزوں کی اس نے اپنی ذات سے نفی کی ہے؛ ان کی نفی کی جائے؛ اور ان اسماء و صفات میں کسی قسم کی کجی؛ الحاد یا دیگر گمراہی کا شکار نہ ہوا جائے۔‘‘ توحید کی اہمیت اور فضائل ۱۔ توحید اسلام کا سب سے بڑا رکن اور اہم ستون :....کوئی انسان اس وقت تک اسلام میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک وہ توحیدکی گواہی نہ دے ۔ اوراس کااقراراور شرک کی نفی نہ کرلے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((بُنِيَ الإِسْلَامُ عَلَی خَمْسٍ :شَہَادَۃِ أَنْ لَا إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہَ ؛ وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلَ اللّٰہِ ؛ وَإِقَامَ الصَّلَاۃِ ،....))۔متفق علیہ۔ ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ، اور نماز قائم کرنا....‘‘ ۲۔ توحید سب سے اہم اور پہلا واجب: توحید سب سے اہم اور پہلا واجب ہے۔ اسے باقی تمام اعمال پر تقدیم حاصل ہے۔ اوراپنی عظیم الشان منزلت اور انتہائی اہمیت کی وجہ سے تمام مہمات پر سبقت رکھتی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو جب یمن بھیجا ؛تو آپ نے فرمایا: ’’تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جارہے ہو۔
Flag Counter