Maktaba Wahhabi

64 - 184
پانچواں مقالہ : لاإلہ إلا اللّٰہ کامعنی و مفہوم اس کلمہ کے تبرکات اورفوائدوثمرات صحیح معنوں میں حاصل کرنے کے لیے اسے اچھی طرح سے سمجھنا اور اس پرغور وفکر کرنا اور اس کی حقیقت کا علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُواالْعِلْمِ قَآئِمًا بِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾ [آل عمران 18] ’’اللہ تعالیٰ ، فرشتے اور اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور وہ عدل کو قائم رکھنے والا ہے، اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘ اوراللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَاعْلَمْ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ﴾ [محمد 19] ’’سو آپ یقین کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔‘‘ اس کا معنی: ....اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی معبود برحق نہیں ۔ چنددوسرے باطل معانی: ۱۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئي معبود نہیں :.... یہ معنی باطل ہے،کیونکہ جس کی بھی بندگی کیجائے خواہ وہ حق ہو یا باطل ہو ،وہ معبود اور الہ ہے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ ھُوَ الْبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْعَلیُّ الْکَبِیْرُ﴾[الحج62] ’’یہ اس لیے کہ بے شک اللہ ہی ہے جو حق ہے اور (اس لیے) کہ بے شک اس
Flag Counter