Maktaba Wahhabi

91 - 181
(سبحان اللہ ) صدقہ ہے ، اور ہر (الحمد للہ ) صدقہ ہے ، اور ہر ( لا إلہ إلا اللہ ) صدقہ ہے ، اور ہر (اللہ اکبر ) صدقہ ہے ، اور نیکی کا ہرحکم صدقہ ہے ، اور برائی سے روکنا صدقہ ہے ، اور ان سب سے چاشت کی دو رکعات ہی کافی ہو جاتی ہیں ۔‘‘[ مسلم : ۷۲۰] دوسری حدیث : حضرت بریدۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( فِیْ الْإِنْسَانِ ثلَاَثُمِائَۃٍ وَّسِتُّوْنَ مِفْصَلاً ، فَعَلَیْہِ أَنْ یَّتَصَدَّقَ عَنْ کُلِّ مِفْصَلٍ بِصَدَقَۃٍ ) ترجمہ : ’’ ہر انسان میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں ، اور اس پر لازم ہے کہ وہ ہر جوڑ کی جانب سے ایک صدقہ کرے ‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا : اے اللہ کے نبی ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : ( اَلنَّخَاعَۃُ فِیْ الْمَسْجِدِ تَدْفِنُہَا ، وَالشَّیْئُ تُنْحِیْہِ عَنِ الطَّرِیْقِ ، فَإِنْ لَّمْ تَجِدْ فَرَکْعَتَا الضُّحٰی تُجْزِئُکَ ) ترجمہ : ’’ مسجد میں پڑی تھوک کو دفن کردو ، اور راستے پر پڑی چیز کو ہٹا دو ، اگر تم یہ نہ پاؤ تو چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جائیں گی ‘‘ [ ابو داؤد : ۵۲۴۲ ، احمد : ۵/۳۵۴ ۔ وصححہ الألبانی ] اور انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہونے کا ثبوت حدیثِ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی ملتا ہے ، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ( إِنَّہُ خُلِقَ کُلُّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِیْ آدَمَ عَلٰی سِتِّیْنَ وَثَلاَثِمِائَۃِ مِفْصَلٍ ۔۔۔۔) [مسلم : ۱۰۰۷ ] ترجمہ : ’’ بنی آدم میں سے ہر انسان کی خلقت تین سو ساٹھ جوڑوں پر کی گئی ہے ۔۔۔‘‘
Flag Counter