Maktaba Wahhabi

78 - 336
آخرکارجہنم میں دھکیل دیاجائے گا ، بیشک آخرت کایہ حال جو بیان کیاگیاہے بالکل سچ اور یقینی ہے ، پس تواپنے عظیم الشان رب کی تسبیح بیان کر۔ ‘‘ سورۂ دہرمیں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (3) إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا (4) إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا (5) عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا (6) يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا (7) وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا (8) إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (9) إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا (10) فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا (11) وَجَزَاهُمْ بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا (12) مُتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا (13) وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا (14) وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِآنِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ) (الدھر: ۳۔ ۱۵) ’’ہم نے یقینا اسے راہ دکھلادی ، اب خواہ وہ شکرگذاربنے یاناشکرابن جائے ، بلاشبہ ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں ، طوق اور بھڑکتی ہوی آگ تیارکرکھی ہے ، بلاشبہ نیک لوگ (آخرت میں)شراب کے ایسے جام پئیں گے ، جن میں کافور کی آمیزش ہوگی ، وہ ایک چشمہ ہے جس سے اﷲ کے بندے پئیں گے ، اور جہاں چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لیں گے ، جواپنی نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہرسو پھیل جانے والی ہے ، اور خود کھانے کی محبت کے باوجود مسکین ، یتیم اور قیدی کوکھاناکھلادیتے ہیں ، (اور انہیں کہتے ہیں کہ)ہم تمہیں صرف اﷲ کی رضاکے لیے کھلاتے ہیں ، ہم تم سے
Flag Counter