Maktaba Wahhabi

77 - 336
ہیں ، سویہ آگے ہی بٹھانے کے قابل ہیں ، یہ بارگاہ الٰہی کے مقرب ہیں ، ان کوبہشت کے آرام وآسائش کے باغوں میں جگہ دی جائے گی ، اور اس گروہ میں اگلے لوگوں میں سے بہت ہوں گے اور پچھلے لوگوں میں سے تھوڑے۔ ‘‘ جب قیامت کبریٰ واقع ہوگی تولوگوں کی تقسیم مذکورہ بیان کے مطابق ہوگی ، اس قیامت کبریٰ میں اﷲ تعالیٰ پہلے لوگوں اور پچھلے لوگوں کوجمع کرے گا ، جیساکہ قرآن کریم میں کئی جگہوں پر وارد ہے ، پھراﷲ تعالیٰ نے مذکورہ سورت کے آخرمیں فرمایا: (فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ (83) وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ (84) وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَكِنْ لَا تُبْصِرُونَ (85) فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ (86) تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ (87) فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ (88) فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ (89) وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ (90) فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ (91) وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ (92) فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ (93) وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ (94) إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ (95) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ )(الواقعۃ:۸۳۔ ۹۶) ’’پس جب کہ جان بدن سے کھنچ کر گلے میں آپہنچے ، اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو ، اور کچھ نہ کرسکو ، اور ہم تم تیمارداروں کی بہ نسبت اس جاں بہ لب سے زیادہ قریب ہیں ، مگرتم نہیں دیکھ سکتے ، پس اگرتم کسی کے زیرفرمان نہیں ، اور خوداختیاری کے دعویٰ میں سچے ہوتوذرا اس روح کو تولوٹاؤ ، پس اگرکوئی بارگاہ الٰہی کے مقربوں میں سے ہے تواس کے لیے آرام وآسائش ہے ، اور بافراغت روزی اور آرام والی جنت ہے ، اور اگروہ داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے تواس سے کہاجائے گاکہ اے شخص جوداہنے ہاتھ والوں میں سے ہے ، تجھ پرسلام ، اور اگرجھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے ، توکھولتے ہوئے گرم پانی سے ضیافت ہے ، اور
Flag Counter