Maktaba Wahhabi

273 - 336
ولی‘‘مگرآیۃ الکرسی کی تلاوت سے یہ کیفیت جاتی رہتی ہے۔کچھ ایسے بھی ہیں جوپرندوں کے شکار کا قصدکرتے ہیں ، کنجشک فرومایہ وغیرہ اسے مخاطب کرکے کہتی ہیں :’’مجھے لے لو! فقراء مجھے کھائیں گے۔‘‘ ، شیطان ان کے اندر داخل ہو کر ان سے بات کرتاہے ، جس طرح انسان کے اندر داخل ہوتاہے اور اس کی زبان سے بات کرتاہے۔کچھ ایسے بھی ہیں جو گھرکے اندر ہوتے ہیں ، گھربند ہوتا ہے ، مگرخود اس کے باہر دیکھتے ہیں ، گھرہنوز بند ہوتا ہے۔ برعکس ازیں حالت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسی طرح شہرکے دروازوں پربھی دیکھاگیاہے جہاں جن تیزی سے آدمی کو داخل اور خارج کرتے ہیں ، اسے روشنیاں دکھاتے ہیں ، اور اس کے پاس اسے حاضرکردیتے ہیں جس کاوہ طالب ہوتاہے۔ یہ سب شیطان کے کرتب ہیں جواپنے ساتھیوں کابھیس بدل لیتے ہیں ، یکے بعددیگرے آیۃ الکرسی کی تلاوت سے یہ ساری کیفیت زائل ہوجاتی ہے۔ میرے علم میں وہ بھی ہے جسے مخاطب کرکے کوئی کہتاہے :’’میں حکم الٰہی ہوں۔‘‘ ، تم وہی مہدی ہوجس کی بشارت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے ، اس کے لیے وہ کرامت ظاہرکرتاہے ، مثلااس کے دل میں ہواکے اندر پرندوں اور ٹڈیوں اور زمین میں مویشیوں کاخیال گزرے ، پرندوں اور ٹڈیوں کے دائیں اور بائیں جانے کاخیال آئے توایساہی ہوگا۔ اسی طرح دل کے اندرمویشیوں کے کھڑے ہونے ، سونے یاجاگنے کاخیال آئے توایساہی ہوگا ، اسے کوئی حرکت نہیں کرنی ہوگی۔ مخاطب اسے مکہ لے جاتے ہیں اور لے آتے ہیں ، اس کے پاس خوبصورت اشخاص حاضرکرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کروبی فرشتے ہیں جوتمہاری زیات کے لیے آئے ہیں ، وہ سوچتاہے کہ فرشتوں نے بے ریش لڑکوں کی صورت کیسے اختیارکرلی ، پھرسراٹھاتاہے توکیادیکھتاہے کہ ان کی داڑھیاں نکل آئی ہیں ، مخاطب اس سے کہتاہے تم مہدی ہو ، اس کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے جسم میں تل اگے گا ، چنانچہ وہ اگ آتاہے ، اسے وہ دیکھتابھی ہے ، وغیرہ ، یہ سب شیطانی مکروفریب ہیں۔ یہ بہت وسیع باب ہے ، اس کے متعلق جوباتیں مجھے معلوم ہیں ، اگرذکرکروں توایک ضخیم
Flag Counter