Maktaba Wahhabi

269 - 336
چڑھالیاتھا ، اور اولادابراہیم ویعقوب سے اور ہماری طرف سے ہدایت یافتہ اور پسندیدہ لوگوں میں سے۔ ان کے سامنے جب اﷲ رحمن کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تھی یہ سجدہ ریزہوتے ، اور روتے گڑگڑاتے گرپڑتے تھے۔ ‘‘ اہل معرفت کے باب میں فرمایا: (وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ) (ا لما ئد ۃ :۸۳) ’’اور جب وہ رسول کی طرف نازل کردہ (کلام)کوسنتے ہیں توحق کوپہچاننے کی وجہ سے آپ ان کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ‘‘ اس طرح ایمان بڑھتاہے ، جسم لزرتاہے ، آنکھیں اشکبارہوتی ہیں۔ اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے ایسے سماع والوں کی تعریف کی ہے ، فرمایا: (اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللّٰهِ) (الز مر:۲۳) ’’اﷲ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل فرمایاہے ، جوایسی کتاب ہے کہ آپس میں ملتی جلتی ، اور بارباردہرائی ہوئی آیتوں کی ہے ، جس سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، جواپنے رب کاخو ف رکھتے ہیں ، پھران کے جسم اور دل اﷲ تعالیٰ کے ذکرکی طرف نرم ہوجاتے ہیں۔ ‘‘ نیزفرمایا: (إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (2) الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ )(الأنفال:۲۔ ۴)
Flag Counter