Maktaba Wahhabi

254 - 336
کبھی وہ مختلف زبانوں میں باتیں کرتاہے ، جیساکہ مرگی زدہ مریض کی زبان سے جن باتیں کیاکرتے ہیں۔ جس انسان پریہ حال طاری ہوتاہے اسے کچھ معلوم نہیں ہوتا ، بمنزلۂ مرگی زدہ مریض کہ جسے چھوکرشیطان خبط الحواس کردیتاہے۔ جن اس کے لباس میں آجاتاہے ، اور اس کی زبان سے بولنے لگتاہے ، ہوش میں آنے کے بعد اسے کچھ نہیں معلوم ہوتا کہ اس نے کیاکہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی مرگی زدہ شخص کو بری طرح ماراجاتاہے ، ایسی مارکہ اس طرح کی مارسے انسان مرجائے یابیمارہوجائے مگراس پر اس کاکوئی اثرنہیں ہوتا۔ ہوش میں آنے کے بعدوہ بتاتاہے کہ اسے کچھ محسوس نہیں ہوا ، کیونکہ چوٹ اس جن کو لگتی ہے جواس پر سوار ہوتا ہے۔ ایسے حضرات بھی پائے جاتے ہیں جن کے یہاں شیطان کچھ کھانے ، میوے اور مٹھائیاں وغیرہ لاتے ہیں جواس جگہ نہیں پائی جاتیں۔ کچھ کوجنات مکہ ، مدینہ ، قدس یادوسرے مقامات پرہواکے دوش پراڑالے جاتے ہیں ، کچھ لوگوں کوجن شام عرفہ اڑاکرلے جاتاہے اور اسی رات واپس لے آتاہے۔ ایسے لوگ شرعی حج نہیں کرتے ، اپنے معمول کے کپڑوں میں جاتے ہیں ، میقات پرنہ احرام باندھتے ہیں ، نہ لبیک کہتے ہیں ، نہ مزدلفہ میں وقف کرتے ہیں ، نہ بیت اﷲ کاطواف کرتے ہیں ، نہ صفامروہ کے درمیان سعی کرتے ہیں ، نہ کنکریاں مارتے ہیں ، بلکہ عرفہ میں اپنے معمول کے لباس میں وقوف کرنے کے بعد اسی رات واپس لوٹ آتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کااتفاق ہے کہ ایسے لوگوں کاحج شرعی حج نہیں ہوتا ، بلکہ اس کی مثال اس شخص کی ہے جوجمعہ کے دن مسجدمیں داخل ہواور وضوء کے بغیر نیزقبلہ رو ہوئے بغیر نمازپڑھ لے۔ ان حضرات میں سے کسی نے خواب میں دیکھاکہ فرشتے تمام حاجیوں کے نام لکھ رہے ہیں ، اس نے کہاکیامیرانام نہیں لکھیں گے؟فرشتوں نے جواب دیا: تمہاراشمارحاجیوں میں نہیں ہے ، یعنی تم نے شرعی حج نہیں کیاہے۔
Flag Counter