Maktaba Wahhabi

252 - 336
اضافہ کردیتے ہیں۔ ‘‘ ایک دوسری روایت میں معمربیان کرتے ہیں کہ ’’میں نے زہری سے پوچھا کیا زمانۂ جاہلیت میں بھی ان (ستاروں) کے ذریعہ مارپڑتی تھی؟ فرمایا:’’ہاں‘‘ مگر بعثت نبوی کے وقت ماراور زیادہ سخت کردی گئی۔ [1] اسودعنسی کاجونبوت کادعویدارتھابعض شیاطین سے تعلق تھا جو اسے غیب کی کچھ باتیں بتا دیا کرتے تھے۔ جب مسلمانوں نے ان سے جنگ کی تووہ ڈرتے تھے کہ کہیں اس کے شیاطین ہمارے درمیان اس کے متعلق کہی ہوئی باتیں پہنچانہ دیں ، یہاں تک کہ اس کی بیوی کوجب اس کاکافرہونامعلوم ہوگیا تواس نے اس کے خلاف مسلمانوں کی مددکی ، چنانچہ مسلمانوں نے اسے قتل کردیا۔ [2] اسی طرح مسیلمہ کذاب کے ساتھ بھی شیاطین تھے جواسے غیب کی خبریں پہنچایاکرتے تھے ، اور بہت سارے کاموں میں اس کی مددکرتے تھے۔ اس قسم کی مثالیں بے شمارہیں ، حارث دمشقی جس کاخروج ملک شام میں عبدالملک بن مروان کے زمانہ میں ہوا ، اس نے نبوت کادعویٰ کیا۔ شیاطین اس کاپیربیڑیوں سے نکال دیاکرتے تھے ، ہتھیاروں کی کاٹ روک دیتے تھے ، سفیدپتھرپرہاتھ مارتاتووہ تسبیح پڑھنے لگتا ، وہ لوگوں کودکھاتاکہ کوہ قاسیون پر کچھ لوگ ہیں جوگھوڑوں پرہوامیں اڑرہے ہیں ، اور کہتاتھاکہ یہ فرشتے ہیں ، حالانکہ وہ جنات ہواکرتے تھے۔ مسلمانوں نے اسے قتل کرنے کے لیے گرفتارکیا توکسی نے اسے نیزہ مارامگرنیزے کااس پرکوئی اثرنہ ہوا۔ عبدالملک بن مروان نے کہا :نیزہ مارتے وقت تم نے اﷲ کانام نہیں لیا ، اس کے مارنے والے نے بسم اﷲ کہہ کر نیزہ ماراتواسے ہلاک کردیا۔ [3]
Flag Counter