Maktaba Wahhabi

241 - 336
اسی طرح کی بہت ساری مثالیں موجودہیں ، میں نے اپنی ایک کتاب کے اندر تقریباً ایک ہزار معجزات جمع کئے ہیں۔ [1] کرامات صحابہ رضی اللہ عنہم : صحابہ وتابعین اور سلف صالحین کی کرامات بہت زیادہ ہیں۔جن میں سے چندحسب ذیل ہیں: حضرت اسیدبن حضیر رضی اللہ عنہ جب سورہ کہف پڑھاکرتے توآسمان سے ایسی چیز اترتی جو چھتری کی مانند ہوتی ، اس میں لکیراور دھاری جیسی چیزیں ہوتیں ، یہ فرشتے ہوتے تھے جوان کی قراء ت سننے کے لیے آتے تھے۔[2] حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کوفرشتے سلام کیا کرتے تھے۔ [3] ’’سلمان فارسی اور ابودرداء رضی اللہ عنہما ایک پلیٹ میں کھاناکھاتے تھے ، پلیٹ یاجوکچھ اس میں ہوتاسب اﷲ کی تسبیح خواں ہوتیں۔ ‘‘[4] ’’عبادبن بشراور أسیدبن حضیر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں سے ایک تاریک رات میں نکلے ، ان دونوں کے سامنے ایک روشنی کنارتازیانہ کی طرح نمودارہوئی ، اور جب وہ ایک دوسرے سے جداہوئے تووہ روشنی بھی دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ۔ ‘‘[5] صحیحین میں ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کاواقعہ ہے کہ وہ تین مہمانوں کے ہمراہ اپنے گھرتشریف
Flag Counter