Maktaba Wahhabi

191 - 336
وَالْقُرْآنِ، أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ دَابَّۃٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہَا أَنْتَ) الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیْئٌ وَأَنْتَ الْآخِرُ بَعْدَکَ شَیْئٌ وَأَنْتَ الظَّاہِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیْئٌ وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْئٌ اِقْضِ عَنِّیْ الدَّیْنَ وَأَغْنِنِیْ مِنَ الْفَقْرِ۔)) [1] ’’اے ساتوں آسمان اور عرش عظیم کے مالک! ہمارے پروردگاراور ہرچیزکے پالنے والے!اور گٹھلی کے پھاڑنے والے !تورات ، انجیل اور قرآن اتارنے والے! میں ہراس جانورکے شرسے تیری پناہ چاہتاہوں جس کی چوٹی تیرے ہاتھ میں ہے ، تواول ہے تجھ سے پہلے کوئی نہیں ، توآخرہے تیرے بعد کوئی نہیں ، تو ظاہر ہے تجھ سے بلندوبرترکوئی نہیں ، توباطن ہے تجھ سے پرے کوئی نہیں ، تو میرا قرض اداکردے اور مجھے فقرسے غنی کردے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ کامزیدارشادہے: (هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ) (الحدید: ۴) ’’وہی ہے جس نے آسمانوں کواور زمین کو چھ دن میں پیداکیا ، پھرعرش پرمستوی ہوگیا۔ وہ خوب جانتاہے اس چیزکوجوزمین میں جائے ، اور جواس سے نکلے ، اور جوآسمان سے نیچے آئے اور جوکچھ چڑھ کر اس میں جائے اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جوتم کررہے ہووہ اﷲ دیکھ رہاہے۔ ‘‘ یہاں اﷲ نے ذکرکیاکہ آسمان اور زمین اور جوکچھ ان دونوں کے درمیان ہے ، وہ سب مخلوق ہے ، اس کی تسبیح خواں ہے ، اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزکاعلم رکھتاہے۔
Flag Counter