Maktaba Wahhabi

190 - 336
أمنیۃ ظفرت نفسی بھازمنًا والیوم أحسبھا أضغاث أحلام ’’ایسی آرزوکہ میرانفس اسے ایک مدت تک حاصل کئے رہا ، اور آج اسے میں خواب پریشاں سمجھ رہاہوں۔ ‘‘ اس کاگمان تھا کہ وہ اﷲ ہے ، مگرجب اﷲ کے فرشتے اس کی روح قبض کرنے کے لیے آئے تواس پر اس کے عقیدہ کا بطلان واضح ہوا۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: (سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ )(الحد ید:۱) ’’آسمان وزمین میں جوہے (سب)اﷲ کی تسبیح کررہے ہیں ، وہ زبردست باحکمت ہے۔ ‘‘ جوکچھ زمینوں اور آسمانوں میں ہے وہ اﷲ کاتسبیح خواں ہے ، وہ خوداﷲ نہیں ہے۔ اس کے بعداﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (2) هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ )(الحدید: ۲ ، ۳) ’’آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے ، وہی زندگی دیتاہے اور موت بھی ، اور وہ ہرچیزپرقادرہے ، وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے ، وہی ظاہرہے اور وہی مخفی ، اور وہ ہرچیزکوبخوبی جاننے والاہے۔ ‘‘ صحیح مسلم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ اپنی دعامیں کہاکرتے تھے: ((اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَی مُںْز ِ لَ التَّوْرٰۃِ وَالْاِنْجِیْلِ
Flag Counter