اور جھوٹے اور مکار لوگوں کے پاس جا کر ان سے اپنی بیماریوں کی شفا اور دوا کا مطالبہ کرتے ہیں۔کیا ان مکروہ باتوں سے توبہ کر کے لوٹنا ممکن ہے؟ ہم اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں بخشش اور عافیت کی التجا کرتے ہیں۔[1]٭ قرآن کریم کی قراء ت میں ٹھہراؤ ہونا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا:’’اور قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا اتارا تاکہ آپ اسے لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر سنائیں۔‘‘[2]حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ﴿فَرَقْنَاہُ﴾ یعنی ہم نے اسے الگ الگ حصوں میں بانٹا ہے۔‘‘[3]﴿لِتَقْرَأَہُ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکْثٍ﴾ یعنی آپ ٹھہر ٹھہر کر آہستہ آہستہ پڑھ کر لوگوں کو سنائیں۔ اسے تھوڑا تھوڑا کر کے اتارنے کا سبب بھی یہی ہے۔ اس کی حکمت یہ ہے کہ اس کے الفاظ اور معانی سننے والوں کے دل و دماغ میں نقش ہو جائیں۔ [4]اللہ تعالیٰ نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھہر ٹھہر کر وضاحت سے قرآن کریم پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:’’اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھیے۔‘‘[5]