Maktaba Wahhabi

31 - 382
پھر لکھتے ہیں : یہاں یہ عرض کردیں کہ حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب کا تذکرہ اس فقیر نے تین کتابوں میں کیا ہے۔ ایک’’برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت‘‘ میں ۔ یہ کتاب مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈلاہور کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔ دوسرے ’’روپڑی علمائے حدیث‘‘ میں۔ یہ کتاب محدث روپڑی اکیڈمی جامع مسجد قدس اہل حدیث چوک دالگراں لاہور نے شائع کی۔ میری تیسری کتاب جس میں حافظ صاحب ممدوح کا ترجمہ ضبط کتابت میں آیا ہے ’’چمنستان حدیث‘‘ ہے۔ یہ کتاب کمپوزنگ کے مرحلے سے گزر چکی ہے۔ ان شاء اللہ مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور کی طرف سے اشاعت پذیر ہوگی۔ شیخ گرامی قدر کا علمی اور تاریخی فوائد سے بھرپور اور نصیحت آموز اسباق پر مشتمل انٹرویو بھی پیش خدمت ہے۔
Flag Counter