Maktaba Wahhabi

74 - 338
{ یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ اِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ شَاھِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا} [الأحزاب: ۴۵] ’’اے پیغمبر! ہم نے آپ کو گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔‘‘ اسی طرح سورۃ الفتح میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس منصبِ عالی کا پتہ دیا گیا ہے۔ چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: { اِِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ شَاھِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا} [الفتح: ۸] ’’اور ہم نے (اے محمد !) آپ کو حق ظاہر کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا اور خوف دلانے والا (بنا کر) بھیجا ہے۔‘‘ اسی پر بس نہیں بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خود اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے اور اس نے اپنی اور اپنے فرشتوں کی محبت کاپتہ دیتے ہوئے اور تمام اہلِ ایمان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے اور آپ پر درود و سلام پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے سورۃ الاحزاب میں ارشاد فرمایا ہے : { اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْاعَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا} [الأحزاب: ۵۶] ’’اللہ اور اُس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو! تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجا کرو۔‘‘ بلکہ ایک دوسرے مقام پر تو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو حکم فرمایا ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تم سے محبت کرے اور تمھیں بخش دے تو تم میرے نبی کی اتباع اور پیروی کرو۔ چنانچہ سورۃ آل عمران میں ارشاد فرمایا: { قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ
Flag Counter