Maktaba Wahhabi

71 - 338
کتابیں بھی لکھی ہیں۔ جن میں مولانا محمد حنیف یزدانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ غیر مسلموں کی نظر میں ‘‘ ساڑھے چار سو صفحات پر مشتمل بڑی جامع کتاب ہے جسے مکتبہ نذیریہ علّامہ اقبال ٹاؤن لاہور نے شائع کیا ہے۔ایسے ہی لاہور سے شائع ہونے والے مجلہ ماہنامہ ’’ الدعوۃ‘‘ نے بھی اپنی دو قسطوں میں ’’رحمۃٌ لّلعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو 100 غیر مسلم دانشوروں کا خراجِ عقیدت‘‘ کے عنوان سے قاضی کاشف نیاز کا ایک مقالہ نشر کیا ہے جو کہ ماہِ صفر و ربیع الاول ۱۴۲۷ھ کے شمارہ ۳ اور ۴ (مارچ، اپریل ۲۰۰۶ء) میں دیکھا جاسکتا ہے۔ نیز دیکھیے: پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلموں کی نظر میں۔ از محمد یحییٰ، ترجمہ محمد عاصم بٹ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں۔ از ساجد امین خاں طبع سویرا پبلیکیشنز لاہور)
Flag Counter