Maktaba Wahhabi

39 - 338
’’ لِمَ تَحْمِلُ عَلٰی بَعِیْرِکَ مَا لَا یُطِیْقُ‘‘[1] ’’ تم اپنے اونٹ پر اتنا بوجھ کیوں لادتے ہو جو اسکی طاقت سے زیادہ ہے؟‘‘ 16۔ سنن کبریٰ بیہقی میں ہے کہ حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو بکری کو لٹا کر چھری تیز کر رہا تھا۔ انھوں نے اسے اپنے درّے سے معمولی انداز سے مارتے ہوئے فرمایا: ’’ أَتُعَذِّبُ الرُّوْحَ ؟ أَلَا فَعَلْتَ ہَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْخُذَہَا۔‘‘[2] ’’کیا تم اس کی روح کو [دو مرتبہ] تکلیف دینا چاہتے ہو؟ یہ کام [چھری کو تیز کرنا] تم نے پہلے ہی کیوں نہ کرلیا؟‘‘ 17۔ بیہقی ہی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک اور واقعہ بھی مذکور ہے کہ ایک آدمی بکری کو ذبح کرنے کے لیے اسے ٹانگ سے گھسیٹے لیے جارہا تھا تو اسے دیکھ کر انھوں نے فرمایا: ’’ وَیْلَکَ! قُدْہَا اِلٰی الْمَوْتِ قُوْدًا جَمِیْلاً۔‘‘[3] ’’تیرا برا ہو! اسے موت کی طرف اچھی طرح سے لے کر جاؤ۔‘‘ لیکن اس اثر کے راوی امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے مابین انقطاع ہونے کی وجہ سے از روئے سند یہ اثر ضعیف ہے۔ البتہ اسی مفہوم کا ایک اور اثر بھی سنن کبریٰ بیہقی میں ابن سیرین رحمہ اللہ ہی سے مروی ہے کہ اسی طرح بکری کو گھسیٹے لیے جانے والے شخص کو دیکھ کر انھوں نے فرمایا تھا:
Flag Counter