Maktaba Wahhabi

205 - 338
شِمَالِیْ عَلَیٰ أَنْ أَتْرُکَ ہَٰذَا الْاَمْرَ حَتَّیٰ یُظْھِرَہُ اللّٰہُ أَوْ أُھْلَکَ فِیْہِ مَا تَرَکْتُہٗ))[1] ’’چچا اگر یہ لوگ میرے دائیں ہاتھ پر سورج اور بائیں ہاتھ پر چاند بھی لاکرر کھ دیں اور چاہیں کہ میں تبلیغِ اسلام چھوڑ دوں تو بھی میں نہیں چھوڑ وں گا۔ یہاں تک کہ اللہ کادین غالب ہوجائے یامیری جان جاتی رہے۔‘‘ اسی دوران نبوت کے چھٹے سال حضرت حمزہ اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما مسلمان ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاما نگی تھی: ((اللّٰہُمَّ أَعِزَّ الْاِسْلَامَ بِأَحَبِّ الرَّجُلَیْنِ: بِأَبِیْ جَہْلٍ أَوْ بِعُمَرَ، فَکَانَ أَحَبَّہُمَا اِلَیْہِ عُمَرُ)) [2]
Flag Counter