Maktaba Wahhabi

165 - 338
۸۱۔ بلا عذر اپنے شوہر کی خواہش پوری نہ کرنے والی عورت پر صبح ہونے تک فرشتے لعنتیں برساتے رہتے ہیں۔[1] ۸۲۔ کسی مسلمان کو ہتھیار سے ڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے والا۔[2] ۸۳۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالی دینے والے پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔[3] ۸۴۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے روکنے والے کے لیے فرشتے بددعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! روکنے والے [کے مال] کو تباہ کردے۔[4] ۸۵۔ جس نے رمضان کو پایا مگر اپنے گناہوں کو معاف نہ کروا لیا وہ اللہ کی رحمتوں سے دور [ملعون] ہے۔ ۸۶۔ جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر بھی جہنم میں داخل ہو۔ وہ بھی اللہ کی رحمتوں سے دور [ملعون] ہے۔ ۸۷۔ جس کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرِ جمیل آئے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھے وہ بھی اللہ کی رحمتوں سے دور [ملعون] ہے۔[5]
Flag Counter