Maktaba Wahhabi

79 - 322
۵: حضراتِ ائمہ احمد اور ابن حبان نے حضرتِ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہا[1] بیعت کرنے کی غرض سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس بات کا عہد لینا چاہا، کہ {لَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ} الآیۃ ’’کہ [وہ چوری نہیں کریں گی اور زنا نہیں کریں گی] [سورۃ الممتحنۃ کی آیت کے مطابق] (اما ں عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) ’’ فَوَضَعَتْ یَدَہَا عَلٰی رَأْسِہَا حَیَائً۔‘‘ ’’ تو انہوں نے ازراہِ حیا اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھ لیا۔‘‘ ’’فَأُعْجِبَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم مَا رَاَی مِنْہَا۔‘‘ [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی صورتِ حال (کو پسند کرتے ہوئے، اس ) پر متعجب ہوئے]۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: ’’ قَرِّيْ أَیَّتُہَا الْمَرْأَۃُ! فَوَ اللّٰہِ مَا بَایَعْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِلَّا عَلٰی ہٰذَا‘‘۔ ’’ اے خاتون! اقرار کرو! اللہ تعالیٰ کی قسم! ہم نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اسی بات پر بیعت کی ہے۔‘‘ ’’ فَبَایَعَہَا بِالْآیَۃِ۔‘‘ [2]
Flag Counter