Maktaba Wahhabi

58 - 322
ہوئے آٹے کو خمیر کردیتا ہے؟ پرانا خمیر نکال کر اپنے آپ کو پاک کرلو، تاکہ تازہ گندھا ہوا آٹا بن جاؤ۔‘‘ ’’لیکن میں نے تم کو درحقیقت یہ لکھا تھا، کہ اگر کوئی بھائی کہلا کر حرام کار یا لالچی یا بت پرست یا گالی دینے والا یا شرابی یا ظالم ہو، تو اس سے صحبت نہ رکھو، بلکہ ایسے کے ساتھ کھانا تک نہ کھانا۔‘‘[1] ج: بدکاروں سے خبردار رہنے کا حکم: پولس نے فِلپِیّوں کے نام خط میں لکھا: ’’غرض میرے بھائیو! خداوند میں خوش رہو۔ تمھیں ایک ہی بات بار بار لکھنے میں مجھے تو کچھ دقت نہیں اور تمھاری اس میں حفاظت ہے۔ کتوں سے خبردار رہو۔ بدکاروں سے خبردار رہو۔‘‘[2] د: شراب سے دور رہنے کی تلقین: پولس نے افسیوں کے نام خط میں لکھا: ’’اور شراب میں متوالے نہ بنو، کیونکہ اس سے بدچلنی واقع ہوتی ہے۔‘‘[3] ۹: زنا کے اندیشے کی صورت میں شادی کا حکم: پولس نے کُرِنتِھیوں کے نام اپنے پہلے خط میں لکھا: ’’مرد کے لیے اچھا ہے، کہ عورت کو نہ چھوئے، لیکن حرام کاری کے اندیشہ سے ہر مرد اپنی بیوی اور ہر عورت اپنا شوہر رکھے۔ شوہر بیوی کا حق ادا کرے اور ویسا ہی بیوی شوہر کا۔ بیوی اپنے بدن کی مختار نہیں، بلکہ شوہر ہے۔ اسی طرح شوہر بھی اپنے بدن کا مختار نہیں، بلکہ بیوی۔ تم ایک
Flag Counter