Maktaba Wahhabi

52 - 322
یسوع۔ علیہ السلام ۔ نے اُس سے کہا: ’’تو مجھے کیوں نیک کہتا ہے؟ کوئی نیک نہیں، مگر ایک یعنی خدا۔ تو حکموں کو تو جانتا ہے۔ زنا نہ کر، خون نہ کر، چوری نہ کر، جھوٹی گواہی نہ دے۔ اپنے باپ اور ماں کی عزت کر۔‘‘[1] ب: ان احکامات میں سے کسی کو بھی توڑنے سے روکتے ہوئے انجیل متی میں ہے: ’’پس جو کوئی اِن چھوٹے سے چھوٹے حکموں میں سے بھی کسی کو توڑے گا اور یہی آدمیوں کو سکھائے گا، وہ آسمان کی بادشاہی میں سب سے چھوٹا کہلائے گا، لیکن جو ان پر عمل کرے گا اور ان کی تعلیم دے گا، وہ آسمان کی بادشاہی میں بڑا کہلائے گا۔‘‘[2] ج: پولس رسول[3] نے کُرِنْتھِیوں کے نام اپنے پہلے خط میں زنا سے اجتناب کرنے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا: ’’مگر بدن حرام کاری کے لیے نہیں، بلکہ خداوند کے لیے اور خداوند بدن کے لیے۔‘‘[4] د: پولس رسول ہی نے انھیں مزید لکھا: ’’کیا تم نہیں جانتے، کہ تمھارے بدنِ مسیح ۔ علیہ السلام ۔ کے اعضاء ہیں؟ پس کیا میں مسیح۔ علیہ السلام ۔ کے اعضاء ،لے کر کَسبی[5]کے اعضاء بناؤں؟ ہرگز نہیں! کیا تم نہیں جانتے، کہ جو کوئی کَسبی سے صحبت کرتا ہے، وہ اس کے ساتھ ایک تن ہوتا ہے؟ کیونکہ وہ فرماتا ہے، کہ وہ دونوں ایک تن ہوں گے۔‘‘[6]
Flag Counter