Maktaba Wahhabi

45 - 322
دیتے ہیں۔ ۲۳: موسیٰ علیہ السلام نے اِسرائیلیوں کے درمیان اعلان کروایا، کہ زنا کرنے والوں پر لعنت ہے اور سننے والوں کو اِس بددعا پر آمین کہنے کا حکم دیا گیا۔ ۲۴: ہمسائے کی بیوی، سوتیلی ماں، بہو، بہن خواہ باپ کی طرف سے ہو یا ماں کی طرف سے، شوہر والی خاتون یا کوئی اور خاتون، ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بدکاری کی صورت میں زانی اور زانیہ دونوں کو قتل کیا جائے گا۔ اُن میں سے ہر ایک کا خون اُس کی اپنی گردن پر ہوگا۔ ۲۵: اُنھیں اپنی قوم کی آنکھوں کے سامنے قتل کیا جائے گا۔ ۲۶: بیوی اور ساس، دونوں کا رکھنا خباثت ہے۔ خباثت کے خاتمے کی خاطر ایسے مرد اور اُن دونوں عورتوں کو جلا دیا جائے گا۔ ۲۷: کاہن کی بیٹی کی بدکاری سے، وہ خود اور اُس کا باپ ناپاک ہوجاتے ہیں۔ اَیسی لڑکی آگ میں جلائی جائے گی۔ ۲۸: شادی پر کنوارے پن کے نشان نہ پائے جانے والی دو شیزہ، منسوب کردہ کنواری لڑکی اور اس کے ساتھ کسی اور بدکاری کرنے والے شخص، ان تینوں میں سے ہر ایک کو، سنگسار کیا جائے گا۔ ۲۹: ان تینوں کو برسرِ عام سنگسار کیا جائے گا، شادی پر کنوارے پن کے نشان نہ پائے جانے والی دو شیزہ کو باپ کے دروازے پر اور باقی دو کو شہر کے پھاٹک پر نکال کر سنگسار کیا جائے گا۔ ۳۰: شہر کے لوگ انھیں سنگسار کریں گے۔ ۳۱: ایسے لوگوں کو سنگسار کرنے کا مقصد یہ ہے، کہ بنو اسرائیل کے درمیان یہ بُرائی ختم ہوجائے۔
Flag Counter