Maktaba Wahhabi

36 - 322
مارے جائیں۔ انھوں نے اَوندھی[1] بات کی ہے۔ ان کا خون ان ہی کی گردن پر ہوگا۔‘‘ ’’اوراگر کوئی مرد اپنی بہن کو، جو اُس کے باپ کی یا اُس کی ماں کی بیٹی ہو، لے کر اُس کا بدن دیکھے اور اُس کی بہن اُس کا بدن دیکھے، تو یہ شرم کی بات ہے، وہ دونوں اپنی قوم کے لوگوں کی آنکھوں کے سامنے قتل کئے جائیں۔ اُس نے اپنی بہن کے بدن کو بے پردہ کیا۔ اُس کا گناہ اُسی کے سر لگے گا۔ اور اگر مرد اس عورت سے، جو کپڑوں سے ہو، صحبت کرکے، اُس کے بدن کو بے پردہ کرے، تو اُس نے اُس کا چشمہ کھولا اور اُس عورت نے اپنے خون کا چشمہ کھلوایا، سو وہ دونوں اپنی قوم میں سے کاٹ ڈالے جائیں۔‘‘[2] کتاب [اِستثنا] میں ہے: ’’اگر کوئی مرد کسی شوہر والی عورت سے زِنا کرتے پکڑا جائے، تو وہ دونوں مار ڈالے جائیں، یعنی وہ مرد بھی، جس نے اُس عورت سے صحبت کی اور وہ عورت بھی۔ یوں تو اِسرائیل میں سے اَیسی برائی کو دفع کرنا۔‘‘[3] کتاب [احبار] میں ہے: ’’اور اگر کوئی شخص اپنی بیوی اور ساس دونوں کو رکھے، تو یہ بڑی خباثت ہے۔ سو وہ آدمی اور وہ عورتیں، تینوں کے تینوں جلا دئے جائیں، تاکہ تمھارے درمیان خباثت نہ رہے۔‘‘[4]
Flag Counter