Maktaba Wahhabi

273 - 322
۱۰: آبادی کے متعلقہ محکمہ (Population Reference Burea) کی جانب سے درجِ ذیل عنوان: [In U.S., Proportion married at lowest Recorded levels] [ریاست ہائے متحدہ (امریکہ) میں شادی کی درج شدہ تاریخ کا کم ترین تناسب] کے تحت ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اسی میں ہے: ’’امریکی کمیونٹی سروس کے مہیا کردہ اعدادو شمار کے مطابق ۲۰۰۰ء سے ۲۰۰۹ء کے دوران ۲۵ سے ۳۴ سال کے بالغ لوگوں میں سے شادی کرنے والوں کی شرح میں ۱۰ فیصد کمی ہونے سے شرح ۵۵ سے ۴۵ فیصد رہ گئی ہے۔ اسی دورانیہ میں ان لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جنھوں نے کبھی شادی نہیں کی۔ ان کی شرح ۳۴ سے ۴۶ فیصد ہوچکی ہے۔‘‘[1] ۱۱: امریکہ میں قومی مرکز برائے طبّی شماریات (National Center for Health Statistics) کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ میں حسبِ ذیل باتیں ذکر کی گئیں: ا: ’’بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں امریکی لوگوں کی [پہلی شادی کی عمر] میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ (اسی طرح) [غیر شادی] اور [کبھی بھی شادی نہ کرنے والے] بالغ لوگوں کے تناسب میں اضافے ہوئے ہیں۔‘‘[2] امریکہ میں کثرتِ طلاق کے اسباب کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پیٹرسن اور پیٹرکم لکھتے ہیں: ’’طلاق یافتہ خواتین کی اکثریت (۵۴ فی صد) نے بیان کیا، کہ ان کے
Flag Counter