Maktaba Wahhabi

192 - 322
کے متعلق اسلامی شریعت کا شدید موقف ہے۔ اسی موقف کی وضاحت کی خاطر ذیل میں تین نصوص کے حوالے سے توفیقِ الٰہی سے گفتگو کی جارہی ہے: ۱: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اِجْتَنِبُوْا السَّبْعَ الْمُوْبِقَاتِ۔‘‘ ’’تباہ کرنے والی سات (باتوں) سے بچو۔‘‘ انھوں (یعنی حضراتِ صحابہ) نے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ۔ صلي الله عليه وسلم ۔ وَمَا ہُنَّ؟‘‘ ’’اے اللہ تعالیٰ کے رسول۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ وہ کون سی ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَلشِّرْکُ بِاللّٰہِ، وَالسِّحْرُ، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِيْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَأَکْلُ الرِّبَا، وَأَکْلُ مَالِ الْیَتِیْمِ، وَالتَّوَلِّيْ یَوْمَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْمُوْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ۔‘‘[1] ’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا، کسی ایسی جان کو قتل کرنا، جسے ناحق (قتل کرنا) اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، جنگ کے دن منہ پھیرنا اور پاک دامن، (برائی سے) بے خبر، ایمان والی خواتین پر تہمت لگانا۔‘‘ ۲: ارشادِ ربانی: {اِِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوْا فِی
Flag Counter