Maktaba Wahhabi

177 - 322
التَّنُّوْرِ فَہُمُ الزُّنَاۃُ والزَّوَانِيْ۔[1] ’’ہم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم تنور ایسی چیز پر آئے۔ انھوں (یعنی راوی) نے کہا: ’’اور میں گمان کرتا ہوں، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’تو اس میں شوروغوغا اور آوازیں تھیں۔‘‘ (یعنی ان کی چیخ و پکار تھی)۔ انھوں نے بیان فرمایا: ’’تو ہم نے اس میں جھانکا، تو اس میں برہنہ مرد اور عورتیں تھیں۔ ان کے پاس ان کے نیچے سے آگ کے شعلے آرہے تھے۔ جب ان کے پاس آگ کے شعلے پہنچتے، تو وہ آوازیں اور شوروغوغا بلند کرتے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ان دونوں نے مجھے کہا: … تنور ایسی چیز میں برہنہ مرد اور عورتیں بدکار مرد اور عورتیں تھیں۔ ۲: امامِ ابن خزیمہ اور امام ابن حبان نے حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بَیْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أَتَانِيْ رَجُلَانِ فَأَخَذَا بِضَبْعَيَّ… ثُمَّ انْطُلِقَ بِيْ، فَإِذَا بِقَوْمٍ أَشَدَّ شَيْئٍ انْتِفَاخًا، وَأَنْتَنِہٖ رِیْحًا، وَأَسْوَئِہٖ مَنْظَرًا۔ فَقُلْتُ: ’’مَنْ ھٰؤلَائِ؟‘‘ قِیْلَ: الزَّانُوْنَ وَالزَّوَانِيْ…۔ الحدیث۔[2]
Flag Counter