Maktaba Wahhabi

165 - 322
اضافہ کرنا درست نہیں۔[1] مذکورہ بالا دلائل پر تبصرہ: خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی جانب سے جلاوطن کرنے کے ثبوت کے بعد اسے منسوخ کہنے والی بات کا ثابت کرنا ممکن نہیں۔ علاوہ ازیں محض احتمال سے نسخ ثابت نہیں ہوتا۔[2] حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کردہ قول منقطع ہے، کیونکہ ابراہیم نخعی نے ان سے کچھ نہیں سنا، بلکہ انھوں نے تو ان سے ملاقات بھی نہیں کی۔ امام ابن المدینی نے بیان کیا، کہ نخعی کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی ایک سے (بھی) ملاقات نہیں ہوئی۔ امام ابوزرعہ نے بیان کیا: ’’نخعی کی (حضرت) علی رضی اللہ عنہ سے روایت مرسل[3] ہے۔‘‘[4]
Flag Counter