Maktaba Wahhabi

128 - 322
۶: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ: ’’بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت لائی گئی اور ان دونوں نے زنا کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہود کے ہاں تشریف لے گئے، اور دریافت فرمایا: ’’مَا تَجِدُوْنَ فِيْ التَّوْرَاۃِ عَلٰی مَنْ زَنٰی؟‘‘ ’’تم تورات میں زنا کرنے والے کی کیا سزا پاتے ہو؟‘‘ انھوں نے کہا: ’’نُسَوِّدُ وُجُوْہَہُمَا، وَنُحَمِّلُہُمَا، وَنُخَالِفُ بَیْنَ وُجُوْہِہِمَا، وَیُطَافُ بِہِمَا۔‘‘ [ہم ان دونوں کے چہرے سیاہ کرکے، مخالف سمتوں میں ان کے چہرے کرکے سواری پر بٹھا کر (گلی محلوں) میں گھماتے ہیں۔] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَأْتُوْا بِالتَّوْرَاۃِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِیْنَ۔‘‘ [تورات لاؤ، اگر تم سچے ہو۔] سو وہ اُسے (یعنی تورات) لائے اور اُسے پڑھا، یہاں تک کہ وہ رجم والی آیت کے پاس پہنچے۔ جو نوجوان پڑھ رہا تھا، اُس نے رجم والی آیت پر اپنا ہاتھ رکھ دیا اور اس سے پہلے اور پیچھے پڑھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ’’مُرْہُ فَلْیَرْفَعْ یَدَہُ۔‘‘ [اسے حکم دیجیے، کہ وہ اپنا ہاتھ اٹھائے۔]
Flag Counter