Maktaba Wahhabi

77 - 184
’’ پس آپ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکاریں کہ آپ بھی سزا پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ قبروں اور درگاہوں والوں کو پکارنا خالص شرک کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ ہُمْ یُخْلَقُوْنَ () اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآئٍ وَّ مَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ﴾ [النحل20۔21] ’’اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے، بلکہ وہ خود پیدا کیے ہوئے ہیں ۔مردے ہیں زندہ نہیں ؛انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘ نیزاللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ عِبَادٌ اَمْثَالُکُمْ فَادْعُوْہُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴾ [ اعراف 194] ’’ بیشک تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وہ بھی تم جیسے ہی بندے ہیں سو تم ان کو پکارو پھر چاہیے کہ تمہاری پکار کو سنیں اگر تم سچے ہو۔‘‘ لیکن ان لوگوں کی حالت یہ ہے کہ اس وقت تک ایمان نہیں لاتے جب تک دعا میں اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہرا لیں ؛مگر جب خالص توحید کاتذکرہ کیا جائے تو یہ لوگ منہ بناتے اور گال چڑھاتے ہیں ۔ان کی حالت کا نقشہ کھینچتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ذٰلِکُمْ بِاَنَّہٗ اِذَا دُعِیَ اللّٰہُ وَحْدَہٗ کَفَرْتُمْ وَاِنْ یُشْرَکْ بِہٖ تُؤْمِنُوْا فَالْحُکْمُ لِلّٰہِ الْعَلِیِّ الْکَبِیْرِ﴾ [غافر12] ’’یہ( عذاب)تمہیں اس لیے ہے کہ جب صرف اکیلے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے پس اب فیصلہ اللہ بلند و بزرگ ہی کا ہے۔‘‘
Flag Counter