Maktaba Wahhabi

61 - 184
۸۔ قیامت میں نجات: توحید کا فائدہ یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ بروز قیامت تمام مخلوق کے سامنے موحدکو نجات عطاء کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’ قیامت کے دن پوری کائنات کے سامنے ایک شخص کو بلایا جائے گا اور اس کے سامنے اُس کے ۹۹ دفتر برائیوں کے رکھ دیئے جائیں گے۔ ہر دفتر اتنا لمبا چوڑا ہو گا کہ جہاں تک نظر کام کرتی ہے .... مگر اسے کہا جائے گا....: ’’تمہاری ایک نیکی ہمارے پاس محفوظ ہے تم پر آج ظلم نہیں کیا جائے گا، اس کا ایک کاغذ کا پرزہ نکالا جائیگا جس پر لکھا ہو گا: ’’ لَا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہَ‘‘ گنہگار بندہ عرض کرے گا کہ یااللہ اتنے بڑے بڑے دفتروں کے مقابلہ میں ایک کاغذ کے پرزے کی کیا حیثیت ہے؟ جواب ملے گا کہ آج تجھ پر ذرہ بھر ظلم نہ ہو گا۔ چنانچہ بڑے بڑے دفتر ترازو کے ایک پلڑے میں اور کاغذ کا ایک پرزہ دسرے پلڑے میں رکھ کر جب وزن کیا جائے گا تو لا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہَ کے کاغذ والا پلڑہ بھاری ہو جائے گا۔‘‘ [ترمذی] ۹۔ توحید کاتذکرہ سب سے افضل ذکر ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’ جناب موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا : ’’ میرے رب! مجھے ایسی چیز بتا جس سے میں تیری یاد کروں اور تجھ سے دُعا کیا کروں ۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! لا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہَ پڑھا کر۔ جناب موسی علیہ السلام نے عرض کی: میرے رب: اسے تو تیرے سب بندے پڑھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :اے موسیٰ! سوائے میرے اگر ساتوں آسمان اور ان کے باشندے اور ساتوں زمینیں ، ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیئے جائیں اور دوسرے پلڑے میں صرف لا اِلٰہ اِلَّا اللہ رکھ کر وزن کیا جائے تو لا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہ والا پلڑا بھاری ہو گا ۔‘‘ [رواہ الحاکم و ابن حبان و صححہ الحاکم، وحسنہ امام ترمذی ] ۱۰۔ جہنم کی حرمت: سیدنا عِتبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Flag Counter