Maktaba Wahhabi

نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

ناشر: مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض

سال شائع: 2006ء

مترجم: حافظ محمد اسحاق زاہد

پڑھتے تھے ، اور نماز وتر بھی سواری پر ہی پڑھ لیتے تھے ۔ [ البخاری : ۹۹۹ ، ۱۰۰۰ ، ۱۰۹۵ ، ۱۰۹۸، ۱۱۰۵ ، مسلم : ۷۰۰ ] اور اسی طرح کی ایک حدیث حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے ، ان کا بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ سفر کی حالت میں آپ کی سواری کا رخ چاہے کسی طرف بھی ہوتا آپ رات کی نفل نماز اپنی سواری کی پیٹھ پر بیٹھے ہوئے ہی پڑھ لیتے تھے ۔ [ البخاری : ۱۰۹۳ ، ۱۱۰۴ ، مسلم : ۷۰۱ ] اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کا رخ جس طرف بھی ہوتا ،آپ اس پر نماز پڑھ لیتے ، پھر جب فرض نماز کے پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو نیچے اترتے اور قبلہ رخ ہو کر نماز ادا فرماتے ۔ [البخاری : ۴۰۰ ، ۱۰۹۴ ، ۱۰۹۹ ، ۴۱۴۰ ] اور اسی معنی میں ایک حدیث حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے ۔ [مسلم : ۷۰۲ ] اور جب سواری پر نماز پڑھنی ہو توتکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے قبلہ رخ ہونا مستحب ہے ، جیسا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب حالتِ سفر میں ہوتے ، اور نفل نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی جانب کر لیتے ، پھر تکبیر تحریمہ کہتے ، اس کے بعد سواری کا رخ جس طرف بھی ہوتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے رہتے ۔ [ ابو داؤد : ۱۲۲۵ ۔ وحسنہ الحافظ ابن حجر فی بلوغ المرام : رقم الحدیث : ۲۲۸ ] لیکن اگر ایسا نہ کرے تو بھی نماز درست ہوگی ، جیسا کہ مختلف احادیث سے ثابت ہے ۔ اور اسی بات کو امام عبد العزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ نے راجح قرار دیا ہے ۔ [ یہ بات میں نے ان سے بلوغ المرام کی مذکورہ حدیث کی شرح کے دوران سنی تھی ] اور امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کیا ہے کہ جس سفر میں نماز قصر ہو سکتی ہو اس میں سواری پر نفل
x
صفحہعنوان
3مقدمہ
51. نفل کا مفہوم :
52. نماز نفل کے فضائل
113. نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے
144. حالتِ سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کا جواز ، چاہے سفر لمبا ہو یا مختصر
175. نماز نفل اپنے گھر میں پڑھنا افضل ہے
176. اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب نفلی عبادت وہ ہے جو ہمیشہ کی جائے
217. نماز نفل کبھی کبھی جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے
258. نماز نفل کی اقسام
25پہلی قسم : دائمی سنتیں
251. فرائض کے ساتھ مؤکدہ سنتیں
282. فرض نمازوں کی مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سنتوں کی تفصیل
403. فرائض کی سنتوں کا وقت
404. سنتوں کی قضا
425. فرض نماز اور سنتوں کے درمیان مسجد سے نکل کریا کلام کے ذریعے فاصلہ کرنا
446. فرض نماز کی اقامت کے بعد سنتوں کو چھوڑ دینا چاہئیے
487. فجر کی سنتوں اور وتر کے علاوہ باقی سنتوں کو بحالتِ سفر چھوڑ دینا سنت ہے
50دائمی سنتوں میں دوسری قسم نمازِ وتر ہے
501. وتر سنتِ مؤکدہ ہے ،
532. وتر کی فضیلت :
553. نمازِ وتر کا وقت :
624. نماز وتر کی اقسام اور اس کی رکعات کی تعداد
695. نمازِ وتر میں قراء ت
716. قنوتِ وتر
727. دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور اس کے بعد پڑھی جا سکتی ہے
758. دعائے قنوت میں ہاتھ اٹھانا اور مقتدیوں کا آمین کہنا
769. نمازِ وتر رات کی آخری نماز
7710. نمازِ وتر سے سلام پھیرنے کے بعد دعا
7711. ایک رات میں دو وتر نہیں ہیں
7812. وتر کیلئے گھر والوں کو بیدار کرنا مشروع ہے
7913. وتر فوت ہو جائے تو اسے قضا کرنا چاہئیے
8014. فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ
873. دائمی سنتوں میں تیسری قسم نمازِ چاشت ہے
871. نمازِ چاشت سنتِ مؤکدہ ہے
902. نمازِ چاشت کی فضیلت
933. نمازِ چاشت کا وقت
934. نمازِ چاشت کی کم از کم رکعات دو ہیں
95دوسری قسم : نمازِ نفل کی دوسری قسم وہ نماز ہے جس کیلئے جماعت مشروع کی گئی ہے
951. تروایح کا مفہوم :
962. نمازِ تروایح سنتِ مؤکدہ ہے
973. حدیثِ مذکور میں نمازِ تروایح کی بڑی فضیلت ذکر کی گئی ہے
974. نمازِ تراویح اور قیامِ رمضان کیلئے جماعت مشروع ہے
1015. آخری عشرے میں قیامِ رمضان کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئیے
1026. نماز تروایح کا وقت
1027. رکعاتِ تروایح کی تعداد
104تیسری قسم : نماز نفل کی تیسری قسم عمومی نفل نماز ہے ،
104(۱) نماز تہجد 1. تہجد کا مفہوم :
1042. نمازِ تہجد سنت مؤکدہ ہے
1063. رات کے قیام کی فضیلت انتہائی عظیم ہے کیونکہ :
1134. قیام اللیل کا سب سے افضل وقت رات کاآخری تہائی حصہ ہے
1165. رکعاتِ قیام اللیل کی تعداد
1176. قیام اللیل کے آداب
1417. قیام اللیل کیلئے معاون اسباب
149(۲) عمومی نفل نماز کی دوسری قسم دن اور رات کی عام نفل نماز ہے
151چوتھی قسم : نماز نفل کی چوتھی قسم وہ نمازیں ہیں جو کسی سبب کی بناء پر مشروع کی گئیں ہیں ۔ (۱) تحیۃ المسجد
153(۳) وضو کے بعد نماز
156(۲) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعتیں پڑھنا
157(۴) نمازِ استخارہ
158(۵) صلاۃ التوبہ
159(۶) سجودِ تلاوت
170(۷) سجدۂ شکر
172نمازِ نفل کے ممنوعہ اوقات
1721. ممنوعہ اوقات
1762. ممنوعہ اوقات میں سببی نمازیں
Flag Counter