Maktaba Wahhabi

نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

ناشر: مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض

سال شائع: 2006ء

مترجم: حافظ محمد اسحاق زاہد

حاصل کر سکتا ہے جسے میں نے اس پر فرض کیا ہے ، ( یعنی فرائض کے ساتھ میرا تقرب حاصل کرنا ہی مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے ) ، اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرا تقرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کر لیتا ہوں ، پھر جب میں اس سے محبت کر لیتا ہوں تو میں اس کا کان ‘ جس کے ذریعے وہ سنتا ہے ‘ اور اس کی آنکھ ‘ جس کے ذریعے وہ دیکھتا ہے ‘ اور اس کا ہاتھ جس کے ذریعے وہ پکڑتا ہے ، اور اس کا پاؤں ‘ جس کے ذریعے وہ چلتا ہے ‘ ان تمام اعضاء کو اپنی اطاعت میں لگا دیتا ہوں ، اور اگر وہ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں اسے ضرور بالضرور عطا کرتا ہوں ، اور اگر وہ میری پناہ طلب کرتا ہے تو میں یقینا اسے پناہ دیتا ہوں ‘‘ [ البخاری : ۶۵۰۲ ] اور اس حدیث سے بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ فرائض پر ہمیشگی کرنے سے بندے کو اللہ تعالی کی محبت نصیب ہوتی ہے ، اور فرائض کے بعد نفلی نماز ، نفلی روزہ ، صدقہ ، نفلی حج اور اس کے علاوہ باقی نفلی عبادات پر ہمیشگی کرنے سے اللہ تعالی کا تقرب حاصل ہوتا ہے ۔ [ فتح الباری ۱۱/۳۴۳] 7. نفلی نماز سے اللہ تعالی کا شکر ادا ہوتا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو ( اتنا طویل ) قیام فرماتے کہ آپ کے پاؤں مبارک پھٹنے لگتے ، میں عرض کرتی ، اے اللہ کے رسول ! آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ، حالانکہ اللہ تعالی نے آپ کی اگلی پچھلی تمام خطائیں معاف فرما دی ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے : ( اَفَلاَ أَکُوْنُ عَبْدًا شَکُوْرًا ) ’’ کیا میں شکر گذا ربندہ نہ بنوں ؟ ‘‘ [ البخاری : ۴۸۳۷ ، مسلم : ۲۸۲۰]
x
صفحہعنوان
3مقدمہ
51. نفل کا مفہوم :
52. نماز نفل کے فضائل
113. نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے
144. حالتِ سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کا جواز ، چاہے سفر لمبا ہو یا مختصر
175. نماز نفل اپنے گھر میں پڑھنا افضل ہے
176. اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب نفلی عبادت وہ ہے جو ہمیشہ کی جائے
217. نماز نفل کبھی کبھی جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے
258. نماز نفل کی اقسام
25پہلی قسم : دائمی سنتیں
251. فرائض کے ساتھ مؤکدہ سنتیں
282. فرض نمازوں کی مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سنتوں کی تفصیل
403. فرائض کی سنتوں کا وقت
404. سنتوں کی قضا
425. فرض نماز اور سنتوں کے درمیان مسجد سے نکل کریا کلام کے ذریعے فاصلہ کرنا
446. فرض نماز کی اقامت کے بعد سنتوں کو چھوڑ دینا چاہئیے
487. فجر کی سنتوں اور وتر کے علاوہ باقی سنتوں کو بحالتِ سفر چھوڑ دینا سنت ہے
50دائمی سنتوں میں دوسری قسم نمازِ وتر ہے
501. وتر سنتِ مؤکدہ ہے ،
532. وتر کی فضیلت :
553. نمازِ وتر کا وقت :
624. نماز وتر کی اقسام اور اس کی رکعات کی تعداد
695. نمازِ وتر میں قراء ت
716. قنوتِ وتر
727. دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور اس کے بعد پڑھی جا سکتی ہے
758. دعائے قنوت میں ہاتھ اٹھانا اور مقتدیوں کا آمین کہنا
769. نمازِ وتر رات کی آخری نماز
7710. نمازِ وتر سے سلام پھیرنے کے بعد دعا
7711. ایک رات میں دو وتر نہیں ہیں
7812. وتر کیلئے گھر والوں کو بیدار کرنا مشروع ہے
7913. وتر فوت ہو جائے تو اسے قضا کرنا چاہئیے
8014. فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ
873. دائمی سنتوں میں تیسری قسم نمازِ چاشت ہے
871. نمازِ چاشت سنتِ مؤکدہ ہے
902. نمازِ چاشت کی فضیلت
933. نمازِ چاشت کا وقت
934. نمازِ چاشت کی کم از کم رکعات دو ہیں
95دوسری قسم : نمازِ نفل کی دوسری قسم وہ نماز ہے جس کیلئے جماعت مشروع کی گئی ہے
951. تروایح کا مفہوم :
962. نمازِ تروایح سنتِ مؤکدہ ہے
973. حدیثِ مذکور میں نمازِ تروایح کی بڑی فضیلت ذکر کی گئی ہے
974. نمازِ تراویح اور قیامِ رمضان کیلئے جماعت مشروع ہے
1015. آخری عشرے میں قیامِ رمضان کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئیے
1026. نماز تروایح کا وقت
1027. رکعاتِ تروایح کی تعداد
104تیسری قسم : نماز نفل کی تیسری قسم عمومی نفل نماز ہے ،
104(۱) نماز تہجد 1. تہجد کا مفہوم :
1042. نمازِ تہجد سنت مؤکدہ ہے
1063. رات کے قیام کی فضیلت انتہائی عظیم ہے کیونکہ :
1134. قیام اللیل کا سب سے افضل وقت رات کاآخری تہائی حصہ ہے
1165. رکعاتِ قیام اللیل کی تعداد
1176. قیام اللیل کے آداب
1417. قیام اللیل کیلئے معاون اسباب
149(۲) عمومی نفل نماز کی دوسری قسم دن اور رات کی عام نفل نماز ہے
151چوتھی قسم : نماز نفل کی چوتھی قسم وہ نمازیں ہیں جو کسی سبب کی بناء پر مشروع کی گئیں ہیں ۔ (۱) تحیۃ المسجد
153(۳) وضو کے بعد نماز
156(۲) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعتیں پڑھنا
157(۴) نمازِ استخارہ
158(۵) صلاۃ التوبہ
159(۶) سجودِ تلاوت
170(۷) سجدۂ شکر
172نمازِ نفل کے ممنوعہ اوقات
1721. ممنوعہ اوقات
1762. ممنوعہ اوقات میں سببی نمازیں
Flag Counter