بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ مقدمہ إن الحمد للّٰہ ، نحمدہ ، ونستعینہ ، ونستغفرہ ،ونعوذ باللّٰہ من شرور أنفسنا وسیئات أعمالنا ، من یہدہ اللّٰہ فلا مضل لہ ، ومن یضلل فلا ہادی لہ ، وأشہد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ ، وأشہد أن محمدا عبدہ ورسولہ ، صلی اللّٰہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ أجمعین ، ومن تبعہم بإحسان إلی یوم الدین وسلم تسلیما کثیرا ۔۔۔۔۔أما بعد: یہ مختصررسالہ نماز نفل کے بارے میں ہے ، جس میں میں نے نماز نفل کا مفہوم ، اس کی فضیلت ، انواع و اقسام اور اس کے متعلق ہر وہ مسئلہ کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے جس کی کسی بھی مسلمان کو ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اور میں نے اس میں اپنے استاذ سماحۃ الشیخ ، الإمام ، العلامۃ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ کی ترجیحات سے کافی حد تک استفادہ کیا ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی قبر کو منور فرمائے اور الفردوس الأعلی میں ان کے درجات بلند فرمائے ۔ اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی میری اس کاوش کو قبول فرمائے ، اسے بابرکت اور اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بنائے ، اور اسے میرے لئے میری زندگی میں اور میری موت کے بعد بھی نفع بخش بنائے ، اور اسی طرح اس کے ذریعے ہر اس شخص کو نفع پہنچائے جس کے پاس میری یہ کتاب پہنچے ، یقینا اللہ تعالی ہی وہ سب سے بہتر ذات ہے جس سے |
Book Name | نماز نفل کتاب و سنت کی روشنی میں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مؤسسۃ الجریسی للتوزیع والاعلان الریاض |
Publish Year | 2006ء |
Translator | حافظ محمد اسحاق زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 181 |
Introduction |