Maktaba Wahhabi

94 - 336
وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا (163) وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلًا لَمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا (164) رُسُلًا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا )(النسائ:۱۶۳۔ ۱۶۵) ’’یقیناہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے۔ جیسے نوح علیہ السلام اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف ، اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اولاد یعقوب اور عیسیٰ ، ایوب ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی بھیجی تھی ، اور داود کوہم نے زبور (کتاب) عنایت کی ، اور آپ سے پہلے کے بعض پیغمبروں کے قصے ہم نے آپ سے بیان کردئے ، اور بعض پیغمبروں کے حالات ہم نے آپ سے بیان نہیں کئے۔ اور اﷲ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے صاف طورپرکلام کیا ، ہم نے انہیں رسول بنایاہے ، جنت کی خوشخبری دینے والا ، برے لوگوں کوعذاب الٰہی سے ڈرانے والا ، تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اﷲ تعالیٰ پر نہ رہ جائے، اور اللہ ہمیشہ سے سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔۔ ‘‘ اہل دوزخ کے متعلق ارشادفرمایا: (كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ (8) قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ ) ( الملک:۸۔ ۹) ’’جب کبھی کوئی گروہ جہنم میں ڈالاجائے گا ، تواس کے دربان اس گروہ سے پوچھیں گے کہ کیاتمہارے پاس کوئی گناہوں سے ڈرانے والانہیں آیاتھا ؟تووہ کہیں گے ہاں آیاتھا ، لیکن ہم نے اسے جھٹلادیااور کہہ دیاکہ اﷲ نے کوئی چیز نہیں نازل کی ہے ، تم بہت بڑی گمراہی میں ہو۔ ‘‘
Flag Counter