Maktaba Wahhabi

92 - 336
کومشیت پرمعلق رکھاگیاہے ، شرک کہہ کراس سے بڑے گناہ کی جانب متوجہ کیاگیاہے ، جیسے یہ عقیدہ رکھناکہ خالق معطل ہے۔ اس سے یہ عقیدہ فاسدقرار پاتاہے کہ ہر گناہ گارکی بخشش ہوگی یایہ کہ کسی گناہ پر عذاب نہ ہو گا۔ اگر صورت حال یہ ہوتی تو تعبیریوں نہ ہوتی کہ بعض کی بخشش ہو گی اور بعض کی نہیں ہو گی ، اگرتوبہ اور برائیو ں کومحوکرنے والی نیکیوں کے بغیرہرظالم بخش دیاجائے گا ، تواس معاملہ کومشیت پر موقوف نہ کیاجاتا۔ اﷲ تعالیٰ کا یہ ارشاد( وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ )اس بات کی دلیل ہے کہ اﷲ تعالیٰ بعض کوبخش دے گااور بعض کونہیں ، اس طرح مغفرت کی نفی (معتزلہ) اور عفو عام (مرجئہ) کا عقیدہ باطل قرار پاتاہے۔ 
Flag Counter