Maktaba Wahhabi

87 - 336
’’اور تم جان لو ، تم جس قسم کی بھی جوغنیمت حاصل کرو ، اس میں سے پانچواں حصہ اﷲ کا اور رسول کاہے۔ ‘‘ اسی لیے علماء کاسب سے مضبوط قول یہ ہے کہ’’ ایسے مال حاکم وقت کے اجتہاد کے مطابق انہیں امورمیں خرچ کئے جائیں گے جواﷲ اور اس کے رسول کوپسندہوں ، یہی مذہب امام مالک اور دیگرسلف صالحین کاہے ، ایک روایت کے مطابق یہی مذہب امام احمد کابھی ہے ، خمس کے بارے میں کہاگیاہے کہ وہ پانچ حصوں میں تقسیم کیاجائے ، امام شافعی کایہی قول ہے ، اور امام احمد کامشہورقول بھی یہی ہے ، نیزحصوں میں تقسیم کئے جانے کی بات بھی کہی گئی ہے ، جیساکہ امام ابوحنیفہ کاقول ہے ، یہاں یہ بات بیان کرنامقصودہے کہ بندہ رسول بادشاہ نبی سے افضل ہے ، چنانچہ ابراہیم ، موسیٰ ، عیسیٰ اور محمد علیہم السلام ، یوسف ، داود اور سلیمان علیہم السلام سے افضل ہیں۔ جس طرح مقربین سابقین ان اصحاب یمین سے افضل ہیں جومقربین سابقین نہیں ہیں، جس نے اﷲ تعالیٰ کے واجبات کی ادائیگی کی اور مباح اشیاء میں سے جواسے پسند ہو اسے کیا ، تووہ اصحاب یمین میں ہوگا ، اور جوشخص وہی کرے جواﷲ کوپسندہو اور مباح اشیاء کوبھی اﷲ کے حکم کے مطابق استعمال کرے اس کاشمارمقربین سابقین میں ہوگا۔ 
Flag Counter