Maktaba Wahhabi

70 - 336
(وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى (124) قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى وَقَدْ كُنْتُ بَصِيرًا (125) قَالَ كَذَلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنْسَى) (طہ: ۱۲۴ ، ۱۲۶) ’’اور جس نے ہماری یادسے روگردانی کی تواس کی زندگی تنگی میں گزرے گی اور قیامت کے دن ہم اسے اندھاکرکے اٹھائیں گے ، وہ کہے گااے رب! تونے مجھے اندھاکرکے کیوں اٹھایا ، حالانکہ میں تودنیامیں اچھاخاصا دیکھتابھالتاتھا ، اﷲ تعالیٰ فرمائے گاکہ اسی طرح ہوناچاہئے تھا ، دنیامیں تیرے پاس میری آیتیں آئیں توتونے اسے بھلادیا ، (ان کی کچھ خبرنہ لی) توآج توبھی بھلا دیا جائے گا۔ ‘‘ اس سے معلوم ہواکہ ذکرسے مراد اﷲ تعالیٰ کی نازل کردہ آیات ہیں ، اسی لیے اگرکوئی شخص اﷲ سبحانہ وتعالیٰ کارات دن ذکرکرتارہے اور ساتھ ہی انتہادرجہ کاعابد وزاہدبھی ہواور عبادت میں حدسے آگے نکل جائے۔ لیکن وہ اﷲ تعالیٰ کے اس ذکر کی اتباع نہ کرے جوا س نے نازل فرمایایعنی’’قرآن عزیز‘‘ تواس کاشمار شیطان کے دوستوں میں سے ہے ، خواہ ہوا میں اُڑتا پھرے ، یاپانی پرچلاکرے ، کیوں کہ ہوامیں اسے شیطان ہی اڑاکرلے جاتاہے۔ [1]
Flag Counter