Maktaba Wahhabi

44 - 336
کاانکارکرتے ہیں ، وہ تواتنے ظالم ہیں کہ پیغمبرکواور خودتمہیں بھی صرف اس وجہ سے جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پرایمان رکھتے ہو ، اگرتم میری راہ میں جہاد کرنے کے لیے نکلے ہوتوخفیہ طورپر انہیں دوستی کانام وپیام بھیجتے ہو؟ حالانکہ جوکچھ چھپاتے ہویاظاہرکرتے ہومیں اسے خوب جانتاہوں ، اور تم میں سے جوبھی ایساکام کرے توسمجھ لوکہ وہ سیدھے راستہ سے بھٹک گیا۔ یہ کافر اگر کہیں تم پر قابو پاجائیں توکھلم کھلاتمہارے دشمن ہوجائیں ، اور ہاتھ اور زبان دونوں سے تمہارے ساتھ برائی کرنے میں کوتاہی نہ کریں ، (دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں) ان کی اصلی تمنایہ ہے کہ کاش تم بھی انہیں کی طرح کافر ہوجاؤ ، قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں ہی تمہارے کچھ کام آئیں گی اور نہ تمہاری اولاد ہی تمہارے کچھ کام آئے گی ، اس دن اﷲ تعالیٰ ہی تم میں حق وباطل کافیصلہ کرے گا ، اور جوکچھ تم کررہے ہواﷲ تعالیٰ اسے دیکھ رہاہے۔ (مسلمانو!) تمہارے لیے ابراہیم ( علیہ السلام ) اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے ، جب کہ انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے برملاکہاکہ ہم کوتم سے اور تمہارے ان معبودوں سے جن کی تم اﷲ کے سواپرستش کرتے ہوکچھ بھی سروکار نہیں ، ہم تم لوگوں کے عقیدہ کوباطل مانتے ہیں ، جب تک کہ تم اﷲ کی وحدانیت پر ایمان نہ لے آؤ۔ ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے دشمنی پیداہوچکی ، حتیٰ کی تم اﷲ واحدپرایمان لے آؤ ، مگر ہاں!ابراہیم ( علیہ السلام )نے اپنے باپ سے اتنی بات بیشک کہی کہ میں تمہارے لیے ضرور مغفرت کی دعاکروں گا ، اور اﷲ کے سامنے تمہارے لیے مجھے کسی چیز کا اختیار بالکل نہیں ہے۔ اے ہمارے رب! ہم نے تجھی پربھروسا کیا ، اور تیری طرف ہی رجوع کیا اور تیری طرف لوٹنا ہے۔ اے ہمارے رب !ہمیں کافروں کے مظالم کاتختہ مشق نہ بنا ، اور ہمیں معاف فرما ، بیشک توہی غالب اور حکمت والاہے۔ ‘‘
Flag Counter