Maktaba Wahhabi

39 - 336
پھرتے ہیں ، (انہیں دوست بنانے کے لیے)کہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں کہ کسی مصیبت میں نہ پڑجائیں ، ممکن ہے کہ جلدہی اﷲ(مومنوں کو)فتح عطاکرے یااپنی طرف سے کوئی بات ظاہرکرے ، توجوکچھ یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں ان پرنادم ہوکررہ جائیں۔ اور اہل ایمان یوں کہیں گے ، کیایہی وہ لوگ ہیں جو اﷲ کی بڑی بھاری قسمیں اٹھاکرکہتے تھے کہ یقیناہم تمہارے ساتھ ہیں ، ایسے منافقوں کے اعمال بربادہوگئے اور انہوں نے بالآخرنقصان ہی اٹھایا۔ اے ایمان والو! اگرتم میں سے کوئی اپنے دین سے پھرتاہے (توپھرجائے) عنقریب اﷲ ایسے لوگ لے آئے گا ، جن سے اﷲ محبت رکھے اور وہ ا ﷲتعالیٰ سے محبت رکھیں ، مومنوں کے حق میں نرم اور کافروں کے حق میں سخت ہوں ، اﷲ کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہ ہوں ، یہ اﷲ کا فضل ہے ، جسے چاہے دے ، وہ بہت فراخی والااور علیم(جاننے والا)ہے۔ ایمان والو! تمہارے دوست صرف اﷲ ، اس کارسول اور ایمان لانے والے ہیں ، جو صلاۃ قائم کرتے ہیں ، زکاۃ اداکرتے ہیں اور اﷲ کے حضورجھکنے والے ہیں۔ اور جو شخص اﷲکو ، اس کے رسول کواور مومنوں کودوست بنالے وہ (وہ یقین رکھے کہ) اﷲ کی جماعت ہی غالب ہوکررہے گی۔ ‘‘ اسی لیے ایک جگہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ: ( هُنَالِكَ الْوَلَايَةُ لِلَّهِ الْحَقِّ هُوَ خَيْرٌ ثَوَابًا وَخَيْرٌ عُقْبًا )( الکہف: ۴۴) (اس سے ثابت ہواکہ) ’’مکمل اختیارتواﷲ برحق ہی کوہے ، وہی اچھاثواب دینے والااور بہترین انجام دکھلانے والا ہے۔ ‘‘ شیطان کے دوستوں کاذکرکرتے ہوئے فرمایا: فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ (98)
Flag Counter