Maktaba Wahhabi

229 - 336
جعل تکویني کی مثال اس آیت کریمہ میں ہے: (وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ )(القصص: ۴۱) ’’ اور ہم نے انہیں ایسے راہبربنایا جو لوگوں کو جہنم کی طرف بلاتے ہیں۔ ‘‘ جعل دیني کے متعلق فرمایا: (لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا )(المائدہ:۴۸) ’’ تم میں سے ہر ایک لیے ہم نے ایک دستور اور راہ مقرر کردی ہے۔ ‘‘ لفظ ’’ تحریم‘‘ بھی دو معنوں میں مستعمل ہے: ۱۔ تحریمِ تکوینی۔ ۲۔ تحریمِ دینی۔ تحریمِ تکویني: (وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ )(القصص:۱۲) ’’ہم نے موسیٰ علیہ السلام پر پہلے ہی سے دائیوں کے دودھ حرام کر دیئے تھے۔ ‘‘ تحریمِ دیني کے متعلق فرمایا: (حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ) (المائدہ:۳) ’’ تم پر مرا ہوا جانور ، اور خنزیر کا گوشت ، اور غیر اللہ کے نام کا ذبیحہ حرام کر دیا گیا ہے۔ ‘‘ کلماتِ تکوینیہ کے متعلق فرمایا: (وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ )(التحریم:۱۲) ’’ اپنے پروردگار کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کرتی رہیں۔ ‘‘
Flag Counter