Maktaba Wahhabi

225 - 336
هَؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللَّهِ )(یونس:۱۸) ’’ اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو ضرر پہنچا سکیں اور نہ ان کے نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کے یہاں ہمارے سفارشی ہیں۔ ‘‘ ابراہیم خلیل علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا: (قَالَ أَفَرَأَيْتُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ (75) أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ (76) فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ) (الشعراء : ۷۵۔ ۷۷) ’’آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے ان کی جنھیں تم پوج رہے ہو ، تم اور تمہارے اگلے باپ دادا وہ سب میرے دشمن ہیں ، بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہاں کا پالنہار ہے۔ ‘‘ نیز اﷲ تعالیٰ کاارشاد ہے: (قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَآءُ مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاءُ أَبَدًا حَتَّى تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَهُ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ) (الممتحنۃ:۴) ’’ مسلمانو! تمہارے لیے حضرت ابراہیم میں اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے ، جب کہ ان سب نے اپنی قوم سے بر ملا کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ، ان سب سے بالکل بے زار ہیں ، ہم تمہارے (عقائد) کے منکر ہیں ، جب تک تم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان نہ لائو ، ہم میں
Flag Counter