Maktaba Wahhabi

221 - 336
وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ )(المائدہ: ۶) ’’اللہ تعالیٰ تمہارے اوپر کسی قسم کی تنگی ڈالنا نہیں چاہتا بلکہ اس کا ارادہ تمہیں پاک کرنے کا اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دینے کا ہے ، تاکہ تم شکرادا کرتے رہو۔ ‘‘ نکاح کے حلال و حرام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: (يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (26) وَاللَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَنْ تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا (27) يُرِيدُ اللَّهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا ) (النسائ:۲۶۔ ۲۸) ’’اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہارے واسطے خوب کھول کر بیان کرے ، اور تمہیں تم سے پہلے کے (نیک) لوگوں کی راہ پر چلائے ، اور تمہاری توبہ قبول کرے ، اور اللہ تعالیٰ جاننے والا حکمت والا ہے اور اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے اور جو لوگ خواہشات کے پیرو ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ تم اس سے بہت دور ہٹ جائو ۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے تخفیف کر دے ، کیوں کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔ ‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ِ مطہرات کے مامورات اور منہیات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: (إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا) (الاحزاب:۳۳) ’’اے اہلِ بیت اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے ہر طرح کی گندگی دور کر دے ، اور تمہیں اچھی طرح پاک کردے۔ ‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو ایسی باتوں کا حکم دیا ہے جس سے تمہاری گندگی دور ہو جائے گی ، اور تم صاف ستھرے ہو جائو گے ، یعنی گندگی کو دور کرنے والے
Flag Counter