Maktaba Wahhabi

204 - 336
کرنے والا نہیں ، تو اپنی خاص مغفرت سے میرے گناہوں کو بخش دے ، اور مجھ پر رحم فرما ، بیشک تو بہت بخشنے والا مہربان ہے۔ ‘‘ سنن ابی داوئود میں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے عرض کیا :یا رسول اللہ! مجھے وہ دُعا سکھایئے جو میں صبح و شام پڑھا کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :یہ پڑھا کرو: ((اَللّٰہُمَّ فَا طِرَ السَّمَا وَا تِ وَالأرضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَ ا لشَّھَا دَ ۃِ رَبَّ کُلِّ شَیئٍ وَ مَلِیکَہُ أشْھَدُ أ ن لا اِلٰہَ اِلَّا أنْتَ أعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْ کِہِ اَنْ اَ قْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِی سُوئً ا أوْ أجُرَّہُ اِلٰی مُسْلِمٍ۔))[1] ’’اے آسمانوں اور زمین کے خالق ! غیب و ظاہر کے جاننے والے! ہر چیز کے پروردگار اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، میں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے تیر ی پناہ لیتا ہوں ، اور اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ میں اپنے خلاف برائی حاصل کر لوں ، یا کسی دوسرے مسلمان کی طرف برائی کھینچ لے جائوں۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ یہی دُعا صبح وشام اور سوتے وقت پڑھا کرو۔ کسی شخص کے لیے یہ خیال کرنا جائز نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرنے سے مستغنی ہے بلکہ ہر شخص ہمیشہ توبہ و استغفار کا محتاج ہے ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا (72) لِيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ وَ
Flag Counter