Maktaba Wahhabi

197 - 336
سے منع کیا ہے ، اس لیے سب سے بڑی نیکی توحید اور سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ )(النساء : ۱۱۶) ’’یقینا اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا ، اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے۔ ‘‘ نیز فرمایا: (وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ )(البقرۃ:۱۶۵) ’’ بعض لوگ ایسے بھی ہیں ، جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہراکر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں ، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہئے ، اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں۔ ‘‘ صحیحین میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ’’ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کو ن سا گناہ سب سے بڑا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’سب سے بڑا گناہ یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے ، حالانکہ اللہ تعالیٰ ہی نے تجھے پیدا کیا ہے۔‘ ‘ میں نے عرض کیا : پھر کون سا ؟آپ نے فرمایا :’’یہ کہ تو اپنی اولادکو اس ڈر سے قتل کر ڈالے کہ وہ تیرے ساتھ کھانا کھائے گی۔‘‘ میں نے عرض کیا : پھر کون سا ؟ فرمایا : ’’یہ کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ بدکاری کرے اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے تصدیق کے لیے یہ آیت بھی اتاری : (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا (68)
Flag Counter