Maktaba Wahhabi

186 - 336
کردیں گے؟ ‘‘ نیزفرمایا: (أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ )(الجاثیۃ:۲۱) ’’کیاان لوگوں کو جوبرے کام کرتے ہیں یہ گمان ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں جیساکردیں گے جوایمان لائے اور نیک کام کئے کہ ان کامرناجینایکساں ہوجائے ، براہے وہ فیصلہ جووہ کررہے ہیں۔ ‘‘ اور یہ ارشادبھی ہے: (وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ قَلِيلًا مَا تَتَذَكَّرُونَ ) (غافر:۵۸) ’’اندھااور بینا برابرنہیں ، نہ وہ لوگ جوایمان لائے اور بھلے کام کئے بدکاروں کے (برابر) ہیں ، تم(بہت)کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔ ‘‘ اسی لیے امت کے ائمہ اور سلف صالحین کامذہب یہ رہاہے کہ اﷲتعالیٰ ہرچیزکاخالق ، اس کاپالنہار اور اس کامالک ہے ، جوچاہے گاہوگا ، جونہیں چاہے گانہیں ہوگا ، اس کے سواکوئی رب نہیں۔ ساتھ ہی اس نے فرمانبرداری کاحکم دیااور نافرمانی سے منع کیاہے ، وہ فسادپسندنہیں کرتا ، اپنے بندوں کے لیے کفرپسندنہیں کرتا ، بری باتوں کاحکم نہیں دیتا۔ گویہ سب کچھ اس کی مشیت کے تحت ہی واقع ہوتاہے ، مگروہ انہیں پسندکرتاہے نہ ہی ان سے خوش ہوتاہے ، بلکہ ناپسندکرتاہے ، خوش نہیں ہوتا۔ ایک قدم اور آگے اس کے نزدیک یہ سب مذموم ومبغوض ہے اور ارتکاب کرنے والامستحق عذاب ہے۔ تیسرامرتبہ یعنی نہ طاعت کاشہودنہ معصیت کاشہود ، ایساصاحب شہود ، وجودکوواحد تصور کرتاہے۔ ان حضرات کے نزدیک یہ تحقیق اور ولایت الٰہی کی منزل ہے ، مگردرحقیقت یہ اسماء
Flag Counter