Maktaba Wahhabi

169 - 336
ان میں سے یہ کہہ دے کہ میں اس کے علاوہ معبود ہوں ، اسے ہم جہنم کی سزا دیتے ہیں ، اور اسی طرح ہم ظالموں کوان کے اعمال کابدلہ دیتے ہیں۔ ‘‘ اور فرمایا: )وَكَمْ مِنْ مَلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى( (النجم :۲۶) ’’اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں لیکن کسی کی سفارش اس وقت تک کارگرنہیں ہوسکتی جب تک کہ اﷲ تعالیٰ جس کے لیے چاہے اجازت دے اور وہ سفارش اسے پسندبھی ہو۔ ‘‘ اور فرمایا: )قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِنْ ظَهِيرٍ -وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ( ( سبا:۲۲۔ ۲۳) ’’کہہ دیجیے کہ ا ﷲکے سواجن جن کاتم کوگمان ہے سب کوپکارلو ، انہیں آسمانوں اور زمینوں میں ذرہ بھراختیار حاصل نہیں ہے ، نہ توان دونوں میں ان کوکوئی حصہ ہے اور نہ ان کی تخلیق میں وہ اﷲ تعالیٰ کے مددگار ہوتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے یہاں کوئی سفارش سود مند نہیں ہوتی مگرجس کے لیے وہ خود اجازت دے۔ ‘‘ نیز فرمایا: )وَلَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ عِنْدَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ (19) يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ ((الانبیائ:۱۹۔ ۲۰) ’’آسمانوں اور زمینوں میں جوکوئی ہے اور جوفرشتے اس کے پاس ہیں اس کی
Flag Counter