Maktaba Wahhabi

120 - 336
بول اٹھے کہ ہم نے تیراارشادسنا اور تسلیم کیا۔ اے ہمارے رب! بس تیری ہی مغفرت درکارہے ، اور تیری ہی طرف لوٹ کرجاناہے ۔ اﷲ تعالیٰ کسی پربوجھ نہیں ڈالتامگراسی قدرجس کے اٹھانے کی اس کوطاقت ہو۔ جس نے اچھے کام کئے تواس کانفع بھی اسی کے لیے ہے اور جس نے برے کام کئے تواس کاوبال بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے رب! اگرہم بھول جائیں یاچوک ہوجائے توہماری گرفت نہ فرما اور اے ہمارے رب! جولوگ ہم سے پہلے گزرچکے ہیں ، جس طرح تونے ان پر بارڈالاتھاویسابارہم پرنہ ڈال اور اے ہمارے رب! اتنا بوجھ جسے اٹھانے کی ہم کوطاقت نہیں ہم سے نہ اٹھوا ، اور ہمارے قصورمعاف فرما ، اور ہماری مغفرت فرما ، ہم پررحم کر ، توہی ہمارامددگارہے ، توکافروں کے مقابلے میں ہماری مددفرما۔ ‘‘ صحیح مسلم میں ثابت ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس دعاکوقبول کرلیااور فرمایا: ’’قد فعلت‘‘ (میں نے معاف کردیا)۔ صحیح مسلم میں عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب یہ ا ٓیت نازل ہوئی : (إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ )(البقرۃ: ۲۸۴) ’’تمہارے دلوں میں جوکچھ ہے اسے تم ظاہرکرویاچھپاؤ اﷲ تعالیٰ تم سے اس کاحساب لے گاپھرجسے چاہے گابخش دے گااور جسے چاہے گا عذاب دے گا ، اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرقادرہے۔ ‘‘ توان کے دلوں میں ایسی بات آگئی جس سے زیادہ سخت بات اس سے پہلے نہیں آئی تھی ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہہ د و ’’سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا وَسَلَّمْنَا ‘‘ ہم نے سنا ، اطاعت کی اور
Flag Counter