Maktaba Wahhabi

118 - 336
مراد یہ ہے کہ جوشخص کسی طریقہ پرچل کر یہ خیال کرے کہ اس کا طریقہ بہتر ہے تواﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے اس کے لیے براء ت ہے ، اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ)(البقرۃ:۱۳۰) ’’دین ابراہیم ( علیہ السلام ) سے وہی شخص بے رغبتی کرے گا جوبے وقوف ہو۔ ‘‘ ہرمسلمان پریہ عقیدہ رکھناواجب ہے کہ ’’بہترین کلام اﷲ کاکلام ہے اور بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کاطریقہ ہے ، جیساکہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہرجمعہ کے خطبہ میں ایساکہاکرتے تھے۔ [1] 
Flag Counter